25 اپریل 2015 - 09:07
یونیسف:سعودی عرب، ایک سو پندرہ یمنی بچوں کا قاتل

بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسف نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی جنگ میں اب تک ایک سو پندرہ بچے قتل ہو چکے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یونیسف نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی فضائی حملے شروع ہونے کے بعد ہونے والی بمباری کے نتیجے میں ایک سو پچاس بچے شہید ہو چکے ہیں جبکہ ایک سو بہتر یمنی بچے معذور ہوگئے ہیں- در ایں اثنا اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی کمیٹی کے کوارڈینیٹر "یو ہانس ون درکلاوو" نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمن کی حالیہ جھڑپوں میں انیس مارچ سے اب تک ایک ہزار اسی افراد شہید اور تقریبا چار ہزار پانچ سو افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے ہیں-

.......

/169